1 جون 2013 - 19:30
عراق میں ایک دھشتگرد گروہ کے عناصر گرفتار

عراق کی وزارت داخلہ نے ملک میں ایک دہشتگردگروہ کے عناصر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ عراقی پولیس نے ہفتے کے دن ایک دہشتگرد گروہ کے  ایسے بعض عناصر کو گرفتار کیا ہے جو دہشتگردانہ کارروائی میں کیمیاوی گیس استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن کوبلر نے جمعہ کے دن اس ملک میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں شدت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عراقی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سیاسی اقدامات کے ذریعے اس ملک میں داخلی بحران کی روک تھام کریں۔واضح رہے کہ جمعہ کے دن جنوبی بغداد میں مسجد عمر بن خطاب کے نزدیک اس وقت بم دھماکہ ہوا تھا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اس بم دھماکے میں چار نمازی جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲